08

’’راحیل شریف کی توسیع نہ ہوئی تو میرا جنازہ یہاں سے اٹھے گا‘‘ سابق آرمی چیف کی توسیع کیلئے درھرنا دینے والے شخص کی بات سچ ثابت ہو گئی

’’راحیل شریف کی توسیع نہ ہوئی تو میرا جنازہ یہاں سے اٹھے گا‘‘ سابق آرمی چیف کی توسیع کیلئے درھرنا دینے والے شخص کی بات سچ ثابت ہو گئی

کراچی (پرائم نیوز) سابق آرمی جنرل راحیل شریف کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے لطیف شبلی انتقال کر گئے ہیں. ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے لطیف شبلی کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد نے خود کشی کی ہے. کراچی پریس کلب پر ایک ماہ سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے لطیف شبلی چل بسے.

ایک نجی ٹی وی پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے بیٹے نے کہا کہ ان کے والد نے زہر کھا کر موت کو گلے لگایا ہے جبکہ ان کے انتقال کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی. خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف نے آرمی چیف کے عہدے کی مدت میں‌توسیع نہ لینے کا اعلان کیا تھا، 29 نومبر کو ایک پروقار تقریب میں اتھوں نے فوج کی کمان نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ہاتھ میں تھما دی.

یار رہے کہ انتقال کرنے سے پہلے شہری نے کچھ دن پہلے نجی ٹی وی پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اور ان کی مدت ملازمت میں‌ہر صورت میں توسیع دیکھنا چاہتے ہیں. ایک ماہ تک کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دینے والے لطیف شبلی نے نجی ٹی وی پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہوئی تو میرا یہاں سے جنازہ اٹھے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں