1

جن جن کے پاس یہ والے بانڈز ہیں وہ تیاری کر لیں حکومت نے اعلان کردیا

جن جن کے پاس یہ والے بانڈز ہیں وہ تیاری کر لیں حکومت نے اعلان کردیا

لاہور (پرائم نیوز) 40 ہزار مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج یکم دسمبر کو ہو گی. اس قرعہ اندازی کا پہلا ساڑھے 7 کروڑ کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی کروڑ کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 5 لاکھ روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں‌گے.

خیال رہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی. اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 30 نومبر 2016ء کو پرانے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی ہے، ان نوٹوں میں 100، 50، 10 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن شامل ہیں. یاد رہے کہ 5 اور 500 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی حیثیت بھی ختم ہو چکی ہے. اسٹیٹ بینک نے نئے ڈیزائن کے نوٹوں کا آغاز 2005ء میں شروع کیا تھا جس کا مقصد نوٹوں کی سکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا. اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت جاری کر دی تھی کہ وہ 30 نومبر 2016ء تک تمام 100، 50، 10 اور 1000 کے نوٹ وصول کریں جبکہ عوام کی سہولت کیلئے اسٹیٹ بینک اور اس کی تمام شاخیں پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ 31 دسمبر 2021ء تک وصول کرتے رہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں