3

دنیا کی نایاب ترین بلی فروخت کیلیئے پیش کردی،قیمت جان کر کانوں کو ہاتھ لگالیں گے

دنیا کی نایاب ترین بلی فروخت کیلیئے پیش کردی،قیمت جان کر کانوں کو ہاتھ لگالیں گے

ماسکو (پرائم نیوز) دنیا کی سب سے اہم اور مہنگی ترین بلّی “کاراکیٹ” روس میں فروخت کیلیئے پیش کر دی گئی ہے اور اس کی قیمت 15 لاکھ روپے روسی روبل ( 23 لاکھ روپے پاکستانی روپے) ہے.پوری دنیا میں اس وقت ان بلیوں کی تعداد صرف 30 ہے جس کی نسل عام طور پر گھریلو بلی (ایبی سینیئن کیٹ ) اور جنگلی بلی (وائلڈ کاراکیل ) میں ملاپ سے تیار کی گئی ہے.

وائلڈ کاراکیل کہلانے والی دیوقامت جنگلی بلی زمانہ قدیم ہی سے بادشاہت کی علامت مانی جاتی ہے.اس کی لمبائی 20 انچ تک اور وزن 33 پونڈ 20 کلوگرام ہے. فرعونوں کے مجسموں میں بھی اسی جنگلی بلی کی جھلک موجود ہوتی ہے.اسے فرعونوں کے ساتھ ممی بنا کر مقبروں میں بھی دفن کیا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں