05

پیپلزپارٹی کے نعرے میں تبدیلی، نئے نعرے نے دھوم مچادی

پیپلزپارٹی کے نعرے میں تبدیلی، نئے نعرے نے دھوم مچادی

لاہور (پرائم نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت تبدیل ہوتے ہی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے نعرہ بھی تبدیل کردیا.پہلے کہا جاتا تھا کہ ہم سب بھٹو ہیں.اور آج کہتے ہیں کہ ہم سب زرداری ہیں.

رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ لاہور میں صحافی نے سوال کیا کی زرداری صاحب کب پاکستان آرہے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ فی الحال آپ ہم سے ہی گزارہ کریں .ہم سب زرداری ہیں.

6 دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹوکی تقریر ہی اعلامیہ ہوگا.انہوں نھے مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کو تنبیہ کی کہ تنقید کی بجائے بد زبانی نہ کی جائے.اس ملک میں کسی کا ماضی پوشیدہ نہیں ہے.میاں صاحب 90 ء کی دہائی کی باتیں کر رہے ہیں اور وہ اپنے پیروں کی طرف دیکھ کر باتیں کیا کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں