1

پاکستان کا نیا آرمی چیف… چین نے اہم اعلان کر دیا

پاکستان کا نیا آرمی چیف… چین نے اہم اعلان کر دیا

پچنگ (پرائم نیوذ) چین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری کو ناقابل شکست بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے، یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوان سے پوچھے گئے سوال میں کہی کہ پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری ہوئی ہے اور کیا چین پاکستانی فوج کی نئی قیادت کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط تعلقات کی توقعات رکھتا ہے. ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی سدا بہار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشنہ سے سٹرٹیجک شراکت داری تعاون موجود ہے، دونوں ملکوں‌کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہم اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے.

خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے جنرل زبیر محمود حیات کی بطور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی آرمی چیف کی تعینائی پر دلی مبارکباد پیش کی تھی. انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہوں اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ فوجی تعینات کی ترقی کیلئے کام کرتے رہے تا کہ ان کے دور میں دونوں ممالک کی افواج کے مابین تعاون مزید بڑھ جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں