1

ترکی کے بعد سعودی عرب کی جنگ کی تیاری… دبنگ اعلان کر دیا

ترکی کے بعد سعودی عرب کی جنگ کی تیاری… دبنگ اعلان کر دیا

ریاض (پرائم نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اور دوسرے خلیجی ممالک درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں. غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد یدارلحکومت ریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کے وزرائے داخلہ کے 35ویں اجلاس کی صدارت کر رہےتھے اور وہ بحرین میں پچھلے ماہ خیلیجی مملاک کی پہلی فوجی مشقوں کے کامیابی سے انعقاد کا حوالہ دے رہے تھے. ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ملکوں کی سلامتی اور استحکام کو خطرات کا شکار کر سکتے ہیں یا انھیں ڈرا دھمکا سکتے ہیں تو ان کو جان لینا چاہیئے کہ ہم ان کا سخت ترین جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں