1

’’اذان کی پابندی کے بعد اسرائیل میں بھڑکنے والی آگ‘‘ چینلز پر اچانک کیا نشر ہونے لگا؟ اسرائیل میں ہلچل مچ گئی

’’اذان کی پابندی کے بعد اسرائیل میں بھڑکنے والی آگ‘‘ چینلز پر اچانک کیا نشر ہونے لگا؟ اسرائیل میں ہلچل مچ گئی

غزہ (پرائم نیوز) نا معلوم ہیکروں نے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے دو اسرائیلی ٹی وی چینلز (چینل 2 اور چینل 10) کی نشریاتی فریکوینسی ہیک کر لی اور نشریات کے دوران اذان سمیت اسرائیلی قبضے کے خلاف نعروں پر مشتمل کلپ چلا دیئے. عبرانی چینل دیکھنے والے ناظرین کا کہنا ہے کہ ہیکروں نے دو ٹی وی چینلز کی نشریات کامیابی سے ہیک کر لی ہیں اور اس میں اذان کے ریکارڈ شدہ کلپ چلا دیئے جس پر اسرائیلی حکومت بوکھلا کر رہ گئی ہے. اس کاروائی کا مقصد اسرائیل میں منظور کئے جانے والے قانون کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا جس کے بموجب مقبوضہ بیت المقدس اور 48 کو اسرائیلی تسلط میں جانے والے علاقوں میں لاؤڈ اسپیکروں پر اذان نشر کرنے پر پابندی لگانا مقصود ہے. نشریات ہیک کرنے والوں نے مقبوضہ علاقوں میں لگنے والی آگ کے ریکارڈ شدہ کلپ بھی بنائے جن پر اس آگ کو اللہ کی طرف سے سزا جیسی عبارتیں بطور ٹائیٹلز درج تھیں.

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل سے اب تک 200 سے زیادہ مقامات پر آگ لگنےکے واقعات رپورٹ ہوئے ، آگ اب مقبوضہ بیت المقدس کے نواح تک پہنچ گئی ہے اور اس سے صرف یہودی بستی متاثر ہوئی ہے، تازہ ترین واقعے میں مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں ایک رہائشی عمارت آگ کی لپیٹ میں آ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے.رپورٹس کے مطابق آگ نے بیت المقدس کے قریپ پہنچ کر نزدیکی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں بری طرح سے تباہی مچانے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو جلا کر راکھ کر دینے والی خوفناک آگ جیسے ہی بیت المقدس پہنچی تو معجزانہ طور پر اس نے اپنا رخ موڑ لیا جس پر دیکھنے والے سبحان اللہ کہہ اٹھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں