11

مال روڈ لاہور کے تاجر کو داعش کی دھمکی، یہ دھمکی کیوں دی اور کیا مطالبہ کیا گیا ہے؟ جانیے اس خبر میں

مال روڈ لاہور کے تاجر کو داعش کی دھمکی، یہ دھمکی کیوں دی اور کیا مطالبہ کیا گیا ہے؟ جانیے اس خبر میں

لاہور (پرائم نیوز) لاہورمیں داعش نے تاجروں سے بھتہ مانگنا شروع کر دیا ہے۔ داعش کی جانب سے مال روڈ پر نقی آرکیڈ کے جیولرمحمد آصف کو32تولے سونا بھتہ دینے کا خط موصول ہوا ہے جبکہ بھتہ خوروں نے فون کر کے بھی بھتہ طلب کیا ہے اور بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں.تاجر محمد آصف نے ایس پی سول لائنز کو داعش کے خط سے متعلق آگاہ کر دیاہے اور مقدمہ کے اندراج کے لئے تحریری درخواست بھی دے دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں