1

جنرل قمر باجوہ کے آرمی چیف بنتے ہی پاک فضائیہ کے طیارے حرکت میں آ گئے… دشمنوں کی نیندیں اڑ گئیں

جنرل قمر باجوہ کے آرمی چیف بنتے ہی پاک فضائیہ کے طیارے حرکت میں آ گئے… دشمنوں کی نیندیں اڑ گئیں

لنڈی کوتل (پرائیم نیوز) پاک فضائیہ کے طیاروں کی طرف سے جانے والی کاروائی کے نتیجے میں وادی تیراہ میں 8 مشتبہ شدت پسند مارے گئے. سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر فورس کے فضائی طیاروں نے وادی تیراہ کے کوکی خیل کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جو افغان سرحد کے قریب واقع ہے. حکام کے مطابق فضائی کاروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں تاہم کاروائی میں‌ ہلاک ہونے والوں می شناخت اور ان کی تنظیم سے متعلق کوئی تفصیل نہیں آئی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور منگل باغ کی لشکر اسلامی کا زیادہ اثر رسوخ ہے. سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے سال 15 جون کو ختم ہونے والے آپریشن خیبر ٹو کے نتیجے میں قبائلی علاقوں سے شدت پسندوں کا صفایا کیا جا چکا ہے. تاہم حکومت یہ بات سب کو بتا چکی ہے کہ اگر اسے افغانستان سے شدت پسندوں کے داخلے کی اطلاعات ملنے پر اس علاقے میں فضائی کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا.

خیال رہے کہ طیاروں کی یہ بمباری ایسے وقت میں دیکھنے کو ملی ہے جب جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں