1

روحانی باپ جنسی شیطان بن گیا… سرکاری سکول میں 7سالہ بچی سے جنسی زیادتی

روحانی باپ جنسی شیطان بن گیا… سرکاری سکول میں 7سالہ بچی سے جنسی زیادتی

لاہور (پرائم نیوز) لاہور میں انسانیت کا درس دینے والے مسیحا نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری جماعت کی طالبہ کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا. پولیس نے واقعے میں ملوث ٹیچر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قینچی امرسدھو کی رہائشی سات سالہ طالبہ گورنمنٹ ایلمنٹری اسکول مدینہ کالونی میں‌ دوسری جماعت کی طالبہ ہے. ٹیچر جماعت نے باقی بچوں کو چھٹی دے کر بچی کو اسکول میں روک لیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا. واقعے کے بعد بچی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس میں ذیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے. بچی کے ساتھ جنسی درندگی پر اہل محلہ نے سخت احتجاج کیا اور فوری طور پر واقعے میں ملوث ٹیچر کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا. مزید کسی اشتعال سے بچنے کیلئے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سکول ٹیچر کو گرفتار کر لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں