1

خاتون نے دروازہ کھول کر طیارے سے چھلانگ لگا دی، ایئر پورٹ سکیورٹی عملے کی دوڑیں لگ گئیں

خاتون نے دروازہ کھول کر طیارے سے چھلانگ لگا دی، ایئر پورٹ سکیورٹی عملے کی دوڑیں لگ گئیں

ہیوسٹن (پرائم نیوز) امریکی شہر ہیوسٹن کے بش انٹرنیشنل ایئر رپورٹ پر طیارے کی ٹیکسنگ کے دوران ایک خاتون نے اچانک دروازہ کھول کر باہر چھلانگ لگا دی. اس خاتون نے اچانک دروازہ کھول کر باہر چھلانگ لگا دی، اس خاتون کے پاس موجود ایک دوسرے مسافر نے واقعات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ اچانک ہوا. خاتون نے یہ حرکت کرنے سے پہلے کسی کو کچھ نہیں بتایا. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خاتون پرواز نمبر 1892 کی مسافر تھی جو نیو اور لنز سے ہوسٹن آیا تھا. طیارہ ابھی رن وے پر ٹیکسنگ کر رہا تھا کہ خاتون نے اچانک اپنی سیٹ سے اٹھ کر باہر چھلانگ لگا دی. تاہم 15 فٹ کی بلندی سے نیچے گرنے کےباوجود خاتون کو بظاہر کوئی خراش تک نہ آئی. واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایئر پورٹ سکیورٹی عملے کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں