1

معروف سمارٹ فون صارفین کیلئے سب سے بڑی خوشخبری، کمپنی نے صارفین کو بڑی آفر کر دی

معروف سمارٹ فون صارفین کیلئے سب سے بڑی خوشخبری، کمپنی نے صارفین کو بڑی آفر کر دی

پجنگ (پرائم نیوز) ایپل چائنا نے آئی فون 6 ایس استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی آفر دی ہے کہ اگر ان کے آئی فون کی بیٹری اچانک بند ہو جاتی ہے تو ان کو اس کی جگہ بلا معاوضہ دوسری بیٹری دے دی جائے گی، غیر ممالک سے کئی صارفین نے کمپنی کو شکایت کی تھی کہ بیٹری میں چارجنگ %50 تک موجود ہونے کے باوجود بیٹری اچانک بند ہو جاتی ہے، کمپنی نے ایسے تمام صارفین سے کہا کہ وہ اپنے خراب فون کیلئے نئی بیٹری بلا معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں، چین کی موبائل فون ایسوسی ایشن نے پچھلے ہفتے ایپل کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں اسے کہا گیا تھا کہ اس کی وجوہات فوری طور پر دور کرے، جس پر کمپنی نے بلا معاوضہ بیٹری تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں