02

پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے قبل بڑی خبر… عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو فون

پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے قبل بڑی خبر… عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو فون

اسلام آباد (پرائم نیوز) پانامہ لیکس کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے اور اس سماعت کیلئے آنے سے پہلے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دنیا کی بہترین فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکبار پیش کی.

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے ٹیلی فون رابطے میں دفاع وطن کیلئے درپیش چیلنجرز سے نمٹنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے.

خیال رہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ٹیلی فون کر کے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کو فوج کیا. اس موقع پر آصف علی زرداری نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکبار دی. اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پیپلز پارٹی پاک فوج کے ساتھ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں