1

بھکاری سٹیٹ بینک پہنچ گئے — وجہ بھی سامنے آ گئی

بھکاری سٹیٹ بینک پہنچ گئے — وجہ بھی سامنے آ گئی

پشاور (پرائم نیوز) 100، 50،10 اور 1000 کے پرانے نوٹوں کی حیثیت ختم ہو جائے گی. نوٹوں کی تبدیلی کے حوالے سے بینکوں اور سٹیٹ بینک میں شہریوں کی لا ئنیں لگ گئی تھیں تاہم بعض بینکوں نے پرانے نوٹ وصول کرنے سے انکار کیا اور موقف اختیار کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تبدیل کرنے مجاذ ہیں. اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی منسوخی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور شہریوں کو پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرنے کی‌ڈیڈ لائن 30 نومبر تک مقرر کی تھی. 1000، 100، 50، 10 روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کرنے والوں میں سے زیادہ تر بھکاری موجود تھے. ایک بھکاری خاتون کے پاس ایک ہزار روپے کے درجنوں نوٹ موجود تھے جسے تبدیل کرنے کیلئے اس نے اسٹیٹ بینک پشاور کا رخ کیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں