2

صدرمملکت نےعہدہ چھوڑنے کی رضامندی کا اظہار کردیا،نیا صدر کون اور کب منتخب ہوگا؟اہم اعلان ہوگیا

صدرمملکت نےعہدہ چھوڑنے کی رضامندی کا اظہار کردیا،نیا صدر کون اور کب منتخب ہوگا؟اہم اعلان ہوگیا

سیئول (پرائم نیوز) جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پارلیمان محفوظ انتقال اقدار کا کوئی لائحہ عمل تیار کرلے گی تو وہ بھی اپنے منصب سے مستعفٰی ہوجائیں گے.

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پارلیمان محفوظ انتقال اقدار کا کوئی لائحہ عمل تیار کرلے گی تو وہ بھی اپنے منصب سے مستعفٰی ہوجائیں گے. جنوبی کوریا کی صدر کی جانب سے یہ حیران کر دینے والا اعلان بروز منگل سامنے آیا.

خیال رہے کہ ان کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے اور ان میں سے ان سے استعفٰی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا.حزب مخالف جماعتوں نے جنوبی کوریا کی صدر کے مواخذے کی تحریک کی تیاری کے قریب ہی تھے کہ ان کی اپنی جماعت کے اتحادی کی جانب سے بھی یہ کہہ دیا گیا کہ مواخذے کی بجائے انہیں بہت ہی باوقار اطریقے سے امنے عہدے سے دستبردار ہوجانا چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں