1

انتہائی افسوسناک خبر، ہیلی کاپٹر حادثے میں فوج کے حاضرسروس جنرل اپنے خالق حقیقی سے جاملے

انتہائی افسوسناک خبر، ہیلی کاپٹر حادثے میں فوج کے حاضرسروس جنرل اپنے خالق حقیقی سے جاملے

کابل (پرائم نیوز) افغانستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ظفر 207 کورکمانڈر جنرل محی الدین کے ساتھ 5 افراد بھی شہید ہوگئے ہیں.

افغان میڈیا کے مطابق نیشنل آرمی کے ہیلی کاپٹر میں عملے کے ساتھ 11 افراد بھی سوار تھے اور یہ ہیلی کاپٹر ملک کے مغربی صوبے بادغیس کے مشرقی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا اور اس حادثے میں جنرل محی الدین شدید زخمی ہوگئے تھے اور بروز منگل کی دوپہر کو اپنے خالق حقیقی کو جاملے .اس کی تصدیق افغان وزارت دفاع نے کردی ہے.

وزارت دفاع نے کہا کہ مرغاب ضلع میں مری چن کے علاقے میں افغان نیشنل آرمی کے بیس کور کے کمانڈر پر کریش لینڈنگ میں انتقال کر گئے .اور اس حادثے کا شکا ر ہونیوالا ہیلی کاپٹر اعلٰی حکام کو ہرات سے بادغیس لارہاتھا .جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کم سے کم 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں