03

راحیل شریف نے نئی روایت قائم کر دی، اپنا سامان اٹھانے کے بعد آرمی ہاؤس جانے کی بجائے کس شہر کی طرف روانہ ہوگئے؟ جان کر آپ بھی داد دیںگے

راحیل شریف نے نئی روایت قائم کر دی، اپنا سامان اٹھانے کے بعد آرمی ہاؤس جانے کی بجائے کس شہر کی طرف روانہ ہوگئے؟ جان کر آپ بھی داد دیںگے

راولپنڈی (پرائم نیوز) جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی کمان کی تبدیلی کے بعد سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ایک نئی روایت قائم کر دی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ راحیل شریف نے کمان کی تبدیلی کے بعد آرمی ہاؤس نہ جانے کا فیصلہ کیا. کمان کی تبدیلی کے بعد راحیل شریف دفتر گئے، سامان لیا اور لاہور کیلئے روانہ ہوگئے. وہ 2 ہفتے پہلے ہی اپنا سامان لاہور منتقل کر چکے تھے. جنرل (ر) راحیل شریف کی طرف سے یہ ایک نئی روایت شروع ہو گئی ہے.

خیال رہے کہ آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقا ہوا. سبکدوش ہونے والے آرمی چیف نے روایتی کمان نئے آرمی چیف کو تھما دی ہے. کمان سنبھالنے کے بعد نئے آرمی چیف دوستوں اور میڈیا پر سنز کے ساتھ گھل مل گئے، ہر ایک کا شکریہ ادا کیا. جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاک فوج کی کمان کی چھڑی سنبھلانے پر پورا سٹیڈیم پاک فوج زندہ باز کے نعروں سے گونج اٹھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں