1

شاہ رخ خان نے علی ظفر کے ساتھ بڑا ہاتھ کر دیا

شاہ رخ خان نے علی ظفر کے ساتھ بڑا ہاتھ کر دیا

ممبئی ( پرائم نیوز)بولی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ کی پچھلے کچھ دن پہلے ریلیز ہونے والی فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘ نے خوب چرچے کمائے ہیں. شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کے علاوہ پاکستانی اداکار علی ظفر نے فلم میں ایک موزیشن اور عالیہ بھٹ کے بوائے فرینڈ کا کردار نبھایا ہے، اس کے ساتھ ہی علی نے فلم کیلئے دو خوبصورت گانے ( تو ہی ہے اور تاریفون سے ) بھی گائے ہیں، جنھیں انہی پر فلمایا گیا ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں گانے آن لائن ریلیر کئے گئے ہیں. البم میں علی کی بجائے بھارتی گلوکار رایجیت سنگھ کی آواز میں موجود ہیں، علی اس بات کو لے کر کافی پریشانی دکھائی دے رہے ہیں. ایک مداح کی طرف سے کئے گئے سوال میں پوچھا گیا کہ کیا آپ کے دونوں گانے آن لائن موجود ہیں جس میں جواب میں علی نے کہا کہ ’’بد قسمتی سے نہیں، صرف فلم میں میری آواز موجود ہے‘‘.

خیال رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ڈیئر زندگی دنیا بھر میں ریلیز ہو گئی ہے جبکہ فلم کا اسٹارٹ بہت ہی حوصلہ افزا رہا ہے. فلم نے پہلے دن پونے نو کروڑ روپے کا بزنس کیا. گوری خان، کرن جوہر اور ایس آر کی مشترکہ فلم ہے. شائقین نے فلم کے اسکرپٹ کو بہت سراہا. یہ فلم ایک ناول سے ماخوذ ہے. شاہ رخ‌خان کی وجہ سے فلم بیرونی ممالک کے سینماؤں میں بہت مقبول ہوتی نظر آ رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں