1

سعودی عرب کی جیل میں سزائے موت کے قیدی کی شادی، جیل انتظامیہ نے قیدی کی شادی کیوں کروائی؟ انتہائی دلچسپ خبر

سعودی عرب کی جیل میں سزائے موت کے قیدی کی شادی، جیل انتظامیہ نے قیدی کی شادی کیوں کروائی؟ انتہائی دلچسپ خبر

ریاض ( پرائم نیوز) سعودی کی ایک جیل میں انتظامیہ نے سزائے موت کے قیدی کی شادی کرا کے سب کو حیرانگی میں مبتلا کر دیا ہے. العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جیل نجران کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سالم حسن الکربی سزائے موت کا قیدی ہے اور ابھی اسے سزائے موت دینے میں کافی دن باقی ہیں.

جیل انتظامیہ نے شادی کے بارے میں بتایا کہ سالم حسن الکربی کی شادی اس کی قبیلے کی ایک خاتون سے کرائی گئی ہے اور الکربی کو جیل میں شادی کی اس تقریب میں جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے علاقہ جیل خانہ جات اور اطلاعات کے سربراہان نے شرکت کی اور سالم الکربی اور اب کی بیوی کو تحائف بھی پیش کئے گئے. اس موقع پر نجران جیل کے سربراہ کرنل الشمری کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو اس طرح کے موقع فراہم کرتے رہنا چاہیئے تاکہ وہ بھی خوشی سے اپنی زندگی کے آخری دن گزار سکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں