1

کھلاڑیوں سمیت 72مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

کھلاڑیوں سمیت 72مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) تازہ ترین ذرائع کے مطابق دنیا کی معروف ترین برازیلین فٹ بال ٹیم کو لےجانے والا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق برازیلین کلب فٹ بال ٹیم کولے جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں برازیلین کلب کی فٹ بال ٹیم سمیت 72 افراد موجود تھے. ذرائع کا کہنا ہے کہ لامیا ایئر لائن کے طیارہ کولمبیاق کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ جوش ماریا کور ڈوا کی طرف جا رہا تھا کہ ایندھن ختم ہوجانے کی وجہ سے مقامی وقت 10:15 منٹ پر گر کر تباہ ہو گیا. طیارے میں عملے کے 9 افراد، ساؤتھ امریکن بال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی برازیلین کلب کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 72 افراد سوار تھے.

ذرائع کے مطابق برازیلین فٹ بال کلب چیپی کوایسن کی ٹیم کولمبیا کی پروفیشنل فٹ بال ٹیم اٹیٹیکو نیشنل کے ساتھ جنوبی امریکی فٹ بال چیمپئن شپ کو پاسودا امریکانا کا فائنل کھیلنے جا رہی تھی کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آ گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں