1

’’اب وطن آپ کے حوالے ہے‘‘ جنرل راحیل شریف نے فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپ دی

’’اب وطن آپ کے حوالے ہے‘‘ جنرل راحیل شریف نے فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپ دی

راولپنڈی ( پرائم نیوز) راولپنڈی جبرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں راحیل شریف نے عہدے کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روایتی کمانڈ اسٹک ’’ملاکہ‘‘ جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپ دی ہے. جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16ویں سربراہ ہوں گے.

جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے اور وہ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے چوتھے سربراہ ہیں. واضح رہے کہ قمر باجوہ اس سے پہلے پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں. اس تقریب میں آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر معیم اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے سیفران عبدالقادر بلوچ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر، ایئر چیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈ مرل ذکا اللہ اور چیئرمین جوانٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود سمیت اہم اور اعلیٰ سول و فوجی قیادت میں شمولیت اختیار کی.

تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی، کابینہ اور پارلیمنٹ اراکین سمیت غیر ملکی مندوبین بھی شامل تھے. تقریب میں مختلف قومی اور ملی نغموں کی دھنیں بجائی گئیں. تقریب میں آرمی بینڈ کی قیادت اعزاری لیفٹنیٹ غلام علی نے کی جبکہ اعزازی گارڈ دستے کی قیادت میجر حارث اور نائب صوبیدار فیصل نے علم بردار دستے کی قیادت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں