1

بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن ‘‘ میں بلبتوڑی کا کردار ادا کرنے والی ’’ نصرت آرا ‘‘ آج کس حال میں ہیں؟ جان کرہر آنکھ نم ہو جائے

بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن ‘‘ میں بلبتوڑی کا کردار ادا کرنے والی ’’ نصرت آرا ‘‘ آج کس حال میں ہیں؟ جان کرہر آنکھ نم ہو جائے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے، وقت کا بے لگام گھوڑا کسی کو آسمان پر کب چڑھا دے اور اگلے ہی لمحے میں زمین پر کب گرا دے؟ کسی کے علم میں نہیں ہے. کل شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مشہور شخصیات آج ایسے ایسے حال میں پڑے ہوئی ہیں کہ دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار ہو جاتی ہے..

اسی طرح آپ کو یاد ہو گا کہ بچوں کا معروف ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن ‘‘ اور راس کی معروف ترین اداکارہ ’’بلبتوڑی‘‘ آج کس حال میں ہیں جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی.

پچھلے دنوں میڈیا کے ذریعے ڈرامے میں کام کرنے والے زکوٹا جن کی کسمپر سانہ زندگی کے حالات سب کے سامنے آئے لیکن ’’بلبتوڑی‘‘ کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے.

عینک والا جن میں بلبتوڑی کا کردار ادا کرنے والی ’’نصرف آرا‘‘ کے حال سے متعلق دریافت کیا گیا تو ان کے پاس بتانے کو کچھ نہیں تھا. انہوں نے رو رو کر صرف اتنا ہی کہا کہ ’’میری نظر کمزور ہو گئی ہے‘‘. بل بتوڑی نے اینکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’شکر ہے کہ آپ میرے پاس آئے حالانکہ مجھے تویہی لگتاتھا کہ اب کوئی بھی نہیں آئے گا‘‘.

انٹرویو کے دوران بل بتوڑی شکوہ کناں دکھائی دیں اور کہا کہ انھیں پی ٹی وی سے کوئی امداد نہیں ملی. حکومت نے ہر مہینے 10 ہزار روپے کی امداد کا کہا تھا لیکن 4 یا 5 ماہ بعد 16 ہزار روپے کا چیک ملتا ہے. یہ شوبز کا المیہ ہے کہ جو سامنے ہے وہ اپنا ہے اور جو بعد میں ہے وہ سپنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں