1

ہوا کا ایک جھونکا شہری کی کتنی رقم اڑا لے گیا..؟ شہری کی دوڑیں لگ گئیں

ہوا کا ایک جھونکا شہری کی کتنی رقم اڑا لے گیا..؟ شہری کی دوڑیں لگ گئیں

چین (پرائم نیوز) چین میں ایک شخص گزشتہ بدھ کو نہایت ہی لاپرواہی کے ساتھ 30 ہزار یوان کے نوٹ لیے جا رہا تھا کہ اسی دوران تیز ہوا چل پڑی اوراسکے سارے نوٹ اڑ گئے. چین کے صوبے جیانگسو کے شہر یانچینگ میں یانگ نام کا شخص مقامی پوسٹل سینوگ بنک میں رقم جمع کرانے جارہا تھا کہ ہوا کا تیز جھونکا ساری رقم اڑالے گیا.

نگرانی کے کمیروں کی ویڈیو میں اس کی ساری رقم زمین پر بکھری ہوئی اور اڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے. رقم کے اڑنے پر یانگ رونے لگا جس کی بعد سن نام کی ایک عورت باہر نکلی اور اس کی مدد کودوڑی. یانگ نے بتایا کہ اس نے بارش کی بھی پرواہ نہ کی اور اس کی مدد کرنے لگی. جلد ہی بنک کے مزید ملازم اور راہ گیر یانگ کی مدد کرنے لگے. کچھ دیر بعد ہی تمام رقم جمع ہو گئی جس کے بعد بینک مینجر اور دیگر سٹاف نے ہیئر ڈرائیر اور تولیوں سے خود کو اور نوٹوں‌ کو خشک کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں