1

بھارت کو نوٹ تبدیل کرنا ہضم نہ ہوا… کتنے بھارتی جان کی بازی ہار گئے؟

بھارت کو نوٹ تبدیل کرنا ہضم نہ ہوا… کتنے بھارتی جان کی بازی ہار گئے؟

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارت میں نوٹ بندی کے حکومتی فیصلے پر عوام کافی مشکلات میں مبتلا ہیں. نوٹ تبدیل کروانے کے چکر میں 65 سے زائد افراد جان کی باری ہار بیٹھے ہیں. حزب اختلاف برہم ہے جبکہ پارلیمنٹ کی کاروائی بھی مسلسل تعطل کا شکار ہے تاہم اس تمام تر صورتحال کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ کے فیصلے کو عوام کی طرف سے بہت مقبول کیا اور اپنے لیے فخر کا باعث قرار دیا ہے. غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں نوٹ بندی کے حکومتی فیصلے پر عوام کی مشکلات برقرار ہیں. نواٹ تبدیل کروانے کے چکر میں 65 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مودی کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف نوٹوں کی تبدیلی کے فیصلے پرعوام چکرا کر رہ گئی ہے. ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ بات خوشی اور فخر کا باعث ہے کہ عوام نے نوٹ بندی کا خیر مقدم کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں