1

جان جاتی ہے تو جائے یہ کام بالکل نہیں کریں گے، کراچی کے لوگوں نے عجیب مثال قائم کردی

جان جاتی ہے تو جائے یہ کام بالکل نہیں کریں گے، کراچی کے لوگوں نے عجیب مثال قائم کردی

کراچی (پرائم نیوز) کراچی کے علاقے پاکستان چوک کی رقیہ منزل لرزنے لگ گئی ہے اور عمارت کا زینہ گرے کو کئی گھنٹے گزر گئے لیکن مکینوں نے دوسرا آشیانہ ملنت تک عمارت خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے.

عمارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ 17 افراد بھی موجود ہیں اور ریسکیو حکام کی طرف سے اسنارکل کے زریعے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں.

پاکستان چوک پر لرزتی ہوئی پرانی عمارت کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے پاکستان بننے کے ساتھ ہی بنی ہو. دیواریں اور چھجے بالکل ٹوٹ چکے ہیں اور رات گئے زینہ بھی گر گیا تھا مگر اس عمارت میں رہنے والے گھر کو چھوڑنے سے ابھی تک راضی نہیں ہیں.

سماء کی خبر پر ڈپٹی میئر نے نوٹس لیا لیکن ابھی تک ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ہے.جبکہ مکینوں کا کہنا ہے جان جاتی ہے تو جائے لیکن جب تک کوئی دوسرا ٹھکانہ نہیں مل جاتا تب تک عمارت خالی نہیں کریں گے.اس بوسیدہ عمارت میں رہنے والے ابھی تک اپنی ضد پر قائم ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں