1

پاکستان کے کس اعلٰی وزیر کے بھارتی رقاصاؤں کے ساتھ تعلقات ہیں؟ سینیئر سیاستدن کے بیان نے دھوم مچادی

پاکستان کے کس اعلٰی وزیر کے بھارتی رقاصاؤں کے ساتھ تعلقات ہیں؟ سینیئر سیاستدن کے بیان نے دھوم مچادی

فیصل آباد (پرائم نیوز) پاکستان کے سینیئر رہنما پیپلز پارٹی کے اہم سیاستدان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں ہندوستانی رقاصاؤں کے ساتھ کس کے تعلقات ہیں اور کس کو شادیوں کا شوق ہے.

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمرزمان نے کہا کہ ہم نے 90 کی دہائی کی سیاست کو چھوڑ دیا ہے لیکن ن لیگ نے ابھی تک وہ کام پکڑا ہوا ہے.انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء غلط زبان استعمال کر رہے ہیں . اور بے نظیر کے دور میں بھی یہی زبان ن لیگیوں کی طرف سے استعمال کی جاتی تھی.

قمر زمان نے کہا کہ شہباز شریف نے ہماری حکومت کے خلاف شعبے بازی کی ہے.جبکی پاکستانی عوام یہ اچھی طرح جانتی ہے کہ بھارتی رقاصاؤں کے ساتھ کس کا تعلق ہے اور یہ بھی کہ کس کو شادیاں کرنے کا شوق ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں