1

نریندر مودی پر قاتلانہ حملہ، پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی، بھارت کا نیا ڈرامہ شروع

نریندر مودی پر قاتلانہ حملہ، پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی، بھارت کا نیا ڈرامہ شروع

نئی دہلی (پرائم نیوز) بھارتی خفیہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نرئندر مودی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا ہے.

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نرئندر مودی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا ہے. نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 3 افارد کو حراست میں لے لیا گیا ہے.بھارتی تحقیقاتی ادارے نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ ان افراد نے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ بھارت کے 22 رہنماؤں کو بھی قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور ان کی شناخت آصف سلطان. محمود، محمد کریم اور عباس علی کے نام سے ہوئی ہے.

بھارتی پولیس نے اس سے متعلق دعوٰی کیا ہے کہ ان تمام افراد سے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تخریبی کاروائیان کرنے کے بھی ثبوت ملے ہیں.تاہم ان افراد کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان ملزمات کے مقدمات کے کیس کس عدالت میں زیر سماعت ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں