1

سابق وزیر داخلہ اور اہم ترین سیاسی شخصیت کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

سابق وزیر داخلہ اور اہم ترین سیاسی شخصیت کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

سرگودھا (پرائم نیوز) اہم سایسی شخصیت اور سابق وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے.رپورٹ کےمطابق معروف سینیئر سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات نے شاہ محمود قریشی کی کوششوں پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے.

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل صالح حیات پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان جلدی ہی کردیں گے.اور اسی وجہ سے فیصل صالح نے شاہ محمود سے بہت سی ملاقاتیں کی ہیں.اور ان کو پی‌ ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت بھی شاہ محمود قریشی نے ہی دی تھی اور انہوں نے قبول کیا .فیصل صالح پاکستان کے سابق وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں اور پیپلز پارٹی پالیمینٹیرین اور ق لیگ کے بھی رہنما رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں