1

’’پرویز مشرف کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے‘‘ بڑا حکم آ گیا

’’پرویز مشرف کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے‘‘ بڑا حکم آ گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اکبر بگٹی قتل کیس میں عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں. عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو پیش نہ کر نے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے. پرویز مشرف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں سکیورٹی مسائل درپش ہیں جس پر فاضل جج جمال مندو خیل کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ پرویز مشرف عدالتوں کا کتنا احترام کرتے ہیں. عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے. سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ وقت دیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں