1

وہ وقت آ گیا جس کا سب کو انتظار تھا… پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

وہ وقت آ گیا جس کا سب کو انتظار تھا… پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ویمنز ایشیاء ٹی ٹوئںٹی کرکٹ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بد مقابل ہوں‌ گی، دونوں ٹیمیں دو دو میچز جیت چکی ہیں. تھائی لینڈ میں جاری ویمنز ایشیاء کپ میں پاک بھارت ویمنز کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا آج ہو گا، پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی، اسی طرح بھارتی ٹیم بھی دو میچز جیت چکی ہے. دونوں ٹیموں کے چار چار پوائنٹس ہیں، ایونٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں