15

ہم سڑکو ں پر نکل آئے تو گیدڑ کی طرح پیٹھ مت دکھانا، شریف برادران ایک نئی مشکل میں پھنس گئے

ہم سڑکو ں پر نکل آئے تو گیدڑ کی طرح پیٹھ مت دکھانا، شریف برادران ایک نئی مشکل میں پھنس گئے

لاہور(پر ائم نیوز) پیپلز پارٹی کے سینیڑ اعتزاز حسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بچانے کی کوشش کرنیوالے حکومتی لوگ میں انکو پھنسا رہے ہیں، پاناما کا معاملہ نوازشریف اور انکے خاندان کے احتساب کے بغیر ختم نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا قطری شہزادے کا خط بھی (ن) لیگ کیلئے مزید سوالات کو جنم دے چکا ہے، 24 آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کریں گے، حکمران پارلیمنٹ میں من مانی کر کے پارلیمنت کو کمزور کر رہے ہیں، 27 دسمبر تک پیپلزپارٹی کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج تحریک ضرور چلے گی۔ شفاف تحقیقات کی صورت میں نوازشریف اور انکے خاندان کا بچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں