01

شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ… عدالت سے بڑا حکم آ گیا

شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ… عدالت سے بڑا حکم آ گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر سر براہی تین رکنی بنچ نے کی. سماعت کے دوران شیخ رشید عدالت میں پیش نہیں ہوئے. چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید کو نوٹس ہو گیا؟ جس پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جواب دیا کہ شیخ رشید کو نوٹس جاری کردیا گیا تھا جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے عدالت میں آنے کی بھی زخمت نہ کی. سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں