1

”میں ایک خاندانی آدمی ہوں یہ کام ہرگز نہیں کر سکتا“ جنرل راحیل شریف نے کونسا کام کرنے سے صاف انکار کر دیا

”میں ایک خاندانی آدمی ہوں یہ کام ہرگز نہیں کر سکتا“ جنرل راحیل شریف نے کونسا کام کرنے سے صاف انکار کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ راحیل شریف جانتے تھے کہ ان کا نام غلط جگہ پر استعمال ہو رہا ہے جس سے ان کی شہرت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں. عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہم بات چیت کر رہے تھے تو انھوں نے مجھے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ میں میاں نواز شریف صاحب کے خلاف کسی قسم کی کاروائی میں فریق بن رہا ہوں.

راحیل شریف کا کہنا ہے کہ میں ایک خاندانی اور پروفیشنل آدمی ہوں اور میں اپنے آپ کو صرف پروفیشن تک ہی محدود رکھتا ہوں. میاں صاحب کی مہربانی ہے کہ اتھوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور مجھے تعینات کیا لہذا میں کسی بھی جمہوری مسئلے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتا. جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مجھے بلا کر کہا کہ میں ایک خاندانی آدمی ہوں اور میں نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپوں‌ گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں