1

واٹس ایپ صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

واٹس ایپ صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

ماؤنٹین ویو/ کیلی فورنیا (پرائم نیوز) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ویڈیو دیکھنے کا ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو ویڈیو دیکھنے کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی. میش ایبل ویب سائٹ کے مطابق جس طرح یو ٹیوب ویڈیوز کو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے اسی طرح اب واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی دیکھنا ممکن ہو گیا ہے. یہ فیچر اب اینڈ روئیڈ کے بی ٹا ورژن 356-16-2 کیلئے پیش کیا گیا ہے. خوشی کی بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے. میشن ایبل کے مطابق دیگر پلیٹ فارمز کیلئے ویڈیو اسٹریمنگ جلد ہی شروع کی جا ئے گی.

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے کچھ دن پہلے ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا ہے جو اسے صارفین کیلئے مزید اہم اور پرکشش بناتا ہے. واٹس ایپ کے مطابق اگلے کچھ مہینوں میں مزید نئے اور حیرت انگیز فیچرز پیش کئے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں