10

مقتولہ قسمت بیگ قتل کیس،اداکارہ کابیان سن کر سب حیران رہ گئے

مقتولہ قسمت بیگ قتل کیس،اداکارہ کابیان سن کر سب حیران رہ گئے

لاہور (پرائم نیوز) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ قسمت بیگ کے ساتھ میرا اچھا تعلق تھا، مخالفین میری شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے متنازعہ خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ میں نے اور قسمت بیگ نے بے شمارڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا۔ مجھے ان کے قتل کا بہت صدمہ ہے۔مجھے اس بات پر بہت دکھ ہوا جب یہ افواہیں شروع ہوئیں کہ مجھے گرفتار اور شامل تفتیش کیا گیا۔ ہم آرٹسٹ تو چھوٹے دل کے ہوتے ہیں۔ کوئی آرٹسٹ اس قسم کے جرائم کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ماہ نور کا کہنا تھا کہ مجھے نہ گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی میری تفتیش کی جا رہی ہے۔ بعض لوگ میری شہرت سے جیلس ہو کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں