1

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کا امکان ہے. اگلے 48 گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم بالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے. پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے. ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا. پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں