1

”یہ تو ہونا ہی تھا“ امریکہ کی 3 بڑی مساجد کو خط موصول… خطوط میں کیا لکھا تھا؟ جان کر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی

”یہ تو ہونا ہی تھا“ امریکہ کی 3 بڑی مساجد کو خط موصول… خطوط میں کیا لکھا تھا؟ جان کر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی

واشنگٹن ( پرائم نیوز) امریکہ میں شہری حقوق کی ایک تنظیم نے ریاست کیلی فورنیا کی تین مساجد کو نفرت آمیز خط بھیجے جانے کے بعد اضافی پولیس تعینات کا مطالبہ کیا ہے. ان خطوں میں مسلمانوں کو ”نیچ اور گندا“ کہا گیا ہے اور انھیں امریکہ چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے.

نفرت بھرے اس خط میں صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ کو صاف کر دیں. اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کا مشورہ دیا تھا. ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ زیادہ تر مسلمان امریکہ کے خلاف تشدد کی حمایت کیوں کرتے ہیں تب تک مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی ہونی چاہیئے.

خیال رہے کہ حالیہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے بعد مسلمانوں پر تشدد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈونلڈ ترمپ خود بھی منتخب ہونے سے پہلے مسلمانوں کے شدد مخالف رہ چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں