06

اہم شہر میں 190000 بطخوں کوکیوں ہلاک کر دیا گیا؟وجہ کیا ہوئی جان کر آپ بھی دھنگ رہ جائیں گے

اہم شہر میں 190000 بطخوں کوکیوں ہلاک کر دیا گیا؟وجہ کیا ہوئی جان کر آپ بھی دھنگ رہ جائیں گے

ہالینڈ (پرائم نیوز)شمالی یورپ میں برڈ فلو کے پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر ہالینڈ میں حکام نے 190,000 بطخوں کو تلف کر دیا ہے۔ایمسٹرڈیم سے 70 کلومیٹر مشرق میں واقعہ بڈنحیوزن کے گاؤں میں برڈ فلو کے وائرس کے پائے جانے کے بعد چھ فارموں پر یہ کارروائی کی گئی۔ڈینمارک، سوئیڈن، جرمنی اور فن لینڈ میں بھی ایچ 5 این 8 وائرس کی انتہائی وبائی قسم کچھ علاقوں میں پائی گئی ہے۔ہالینڈ میں حکام نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ ہلاک کی گئی بطخوں میں کونسی قسم کا برڈ فلو وائرس تھا برڈ فلو پائے جانے والے مقام کے قریب تین کلومیٹر تک کے علاقے کے سارے فارموں میں وائرس کی جانچ کی جا رہی ہے اور دس کلومیٹر تک کے علاقے میں کسی بھی قسم کے پولٹری کو باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔برڈ فلو وائرس پہلی مرتبہ 2014 میں جنوبی کوریا میں پایا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں