05

خیبر پختونخوا سے ایک اور شاندارخوشخبری آ گئی، تفصیلات اس خبر میں

خیبر پختونخوا سے ایک اور شاندارخوشخبری آ گئی، تفصیلات اس خبر میں

پشاور(پرائم نیوز)پشاورکی خواتین نے سفید پوش خاندانوں کےلئے گھر مہربانی بنالیا ہے، اس گھر میں متوسط طبقہ کوجہیز اور دیگر گھریلو سامان دیا جاتا ہے.مزید معلومات کے مطابق پشاورمیں ’دیوارِ مہربانی‘ مہم کے بعد اب چند خواتین نے مل کر گھر مہربانی بنایا ہے، جسے ’ ہاؤس آف مہربانی‘ کا نام دیاگیا ہے، اس گھر میں سفید پوش خاندانوں کوروز مرہ استعمال کی اشیاء اورجہیزبھی دیاجارہا ہے۔ہاوس آف مہربانی منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکن چلارہی ہیں جو گھر گھر جاکر مخیر حضرات سے اشیاء اکٹھی کرتی ہیں جو مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں