1

”پاکستانیو..! تم سے یہ امید نہ تھی“ عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

”پاکستانیو..! تم سے یہ امید نہ تھی“ عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

کراچی (پرائم نیوز) معروف پاکستانی سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ایدھی فاؤنڈیزیشن کو چلانے میں ادارے کے منتظمین کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے. ادارے کو عطیات اکھٹا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل ایدھی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ان کے والد عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ادارے کو ملنے والے فنڈز اور عطیات میں بہت کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے انسانی خدمت اور امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

عبدالستار ایدھی کےاعزاز میں پاکستان اسلامک ایسوسی ایشن (پی آئی ایم اے) کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ والد کی وفات کے بعد ادارے پر مشکل وقت آیا ہوا ہے. ہم ایدھی فاؤنڈیشن کو چلانے میں معاشی مشکلات کا شکار ہیں. انہوں نے بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دیں. فیصل ایدھی نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود ان کے والد عبدالستار ایدھی کا مشن ختم نہیں ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں