1

سینئرسیاست دان کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

سینئرسیاست دان کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

سرگودھا ( پرائم نیوز) سینئر سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. اور ان کی طرف سے جلد ہی باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا.ذرائع کے مطابق فیصل صالح حیات سے اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے 2 ملاقاتیں‌ کی ہیں اور انھیں تحریک انصاف انصاف میں‌شمولیت کی دعوت دی. فیصل صالح حیات نے شاہ جیونہ میں جلسہ کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے کا کہا ہے اور جلسے میں چیئرمین تحریک انصاف سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو آنے کا کہا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی نے انھیں پیشکش کی ہے کہ وہ اسلام آباد یا لاہور میں کسی ایک مقام پرپارٹی قیادت کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں.

واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین میں شمولیت کے بعد سابقہ وزیر دفاع راؤ سکندر کے ذریعے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور جنرل پرویز مشرف کے کہنے پر انھوں نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کو ووٹ دے کر وزیر اعظم بنوایا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں