1

شاہدآفریدی اور نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، ایسی چیز شیئرکردی کہ سوشل میڈیاپر دھوم مچ گئی

شاہدآفریدی اور نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، ایسی چیز شیئرکردی کہ سوشل میڈیاپر دھوم مچ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے. سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے. جس میں وہ ڈی جی آءی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ او نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ موجود ہیں. شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں نئے آرمی چیف کو تعیناتی پر مبارکبار پیش کرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ جنرل راحیل شریف کے عظیم کام کو جاری رکھیں گے.

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کے جنرل راحیل شریف کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے اور کچھ دن پہلے ہی آرمی چیف جنرل راحئل شریف نے ان کے نام سے منسوب کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں