1

’’اب پاکستان کے معاملے میں پہلے سوچ لینا‘‘ بھارتی جنرل نے ہی مودی کو خبردار کر دیا… مگر کیوں؟ اہم خبر آ گئی

’’اب پاکستان کے معاملے میں پہلے سوچ لینا‘‘ بھارتی جنرل نے ہی مودی کو خبردار کر دیا… مگر کیوں؟ اہم خبر آ گئی

نئی دہلی (پرائم نیوز) اب پاکستان کے معاملے میں پہلے سوچ لینا. بھارتی جنرل نے ہی مودی کو انتباہ کر دیا ہے. کہا گیا ہے کہ مکمل پیشہ ورانہ صلاحیتیں رکھنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کا وسیع تجربہ ہے. پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی سے بھارت میں بھی کھلبلی مچ گئی، بھارت کے سابق آرمی چیف بکرم سنگھ نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نئے پاکستانی آرمی چیف قمر باجوہ سے ہوشیار رہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کا وسیع تجربہ حاصل ہے، وہ ایل او سی کے دونوں طرف کے علاقوں اور حالات سے بخوبی واقف ہیں. بکرم سنگھ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو نئے آرمی چیف کے نقطہ نظر پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں