1

پی ٹی آئی نے شریف خاندان سے متعلق کیا چیز تیار کر لی؟ نام سنتے ہی ن لیگی طیش میں آ گئے

پی ٹی آئی نے شریف خاندان سے متعلق کیا چیز تیار کر لی؟ نام سنتے ہی ن لیگی طیش میں آ گئے

لاہور (پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی پروپیگنڈے اور پانامہ لیکس کا بھر پور دفاع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی کرپشن اور متضاد بیانات پر مبنی دستاویزی فلم تیار کر لی ہے. بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی وزیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پانامہ لیکس کیس اور تحریک انصاف میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پانامہ لیکس اور تحریک انصاف کے خلاف حکومتی پروپیگنڈے کو توڑ کرنے کے بارے میں حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے.

مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاوید نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن اور مسلسل متضاد بیانات پر مبنی دستاویزی فلم تیار کر لی گئی ہے. دستاویزی فلم کو شریف دربار کی فخریہ پیشکش شریفوں کی زبان، جھوٹ کی داستان کا عنوان دیا گیا ہے. اجلاس کے شرکاء کو فلم بھی دکھائی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں