1

نئے آرمی چیف کس کام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کریں گے؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

نئے آرمی چیف کس کام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کریں گے؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

پشاور ( پرائم نیوز) نئے آرمی چیف ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال میں لائیں گے. گورنر خیبر پختونخواہ انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے پر مبارکبار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. ایک تہنیتی پیغام میں گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے. انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ وطن کے دفاع کے حوالے سے قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں