1

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے شاندار خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے شاندار خوشخبری

کراچی (پرائم نیوز) پچھلے پانچ سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں کی پیداوار میں 25 ہزار 689 یونٹس کا اضافہ ہوا ہے. پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن میں کاروں کی پیداوار ایک لاکھ 54 ہزار 255 یونٹس رہی تھی جبکہ پچھلے مالی سال 2015 اور 16 کے دوران کاروں کی پیداوار ایک لاکھ 79 ہزار 944 یونٹس تک بڑھ گئی ہے. رپورٹ کے مطابق اس دوران کاروں کی فروخت میں بھی 23 ہزار 820 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. مالی سال 2011-12 کے اختتام پر کاروں کی فروخت کا حجم ایک لاکھ 57 ہزار 325 یونٹس تھا جبکہ پچھلے مالی سال کے اختتام تک اس کی فروخت ایک لاکھ 81 ہزار 145 یونٹس تک بڑھ گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں