08

جنرل راحیل شریف نے جاتے جاتے عوام کو بڑا تحفہ دے دیا

جنرل راحیل شریف نے جاتے جاتے عوام کو بڑا تحفہ دے دیا

راولپنڈی (پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آبائی قصبے کنجاہ میں شبیر شریف شہید ہسپال کا افتتاح کر دیا ہے. ہسپتال اہل علاقہ کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تعمیر کیا گیا ہے. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف جنرل سٹاف جنرل راحیل شریف نے گجرات کے علاقے میں اپنے آبائی قصبے کنجاہ کا دورہ کیا اور نئے تعمیر کئے گئے شبیر اسپتال کا افتتاح کیا. یہ ہسپتال اہل علاقہ کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کی غرض سے تعمیر کیا گیا ہے. افتتاحی تقریب میں علاقہ کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں. آرمی چیف نے اس موقع پر ہسپتال کا معائنہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں