جنرل قمر باجوہ کی نئے آرمی چیف کے طور پر تقرری ۔۔ نواز شریف نے کونسا اعزاز حاصل کر لیا؟ اہم انکشاف

جنرل قمر باجوہ کی نئے آرمی چیف کے طور پر تقرری ۔۔ نواز شریف نے کونسا اعزاز حاصل کر لیا؟ اہم انکشاف

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نواز شریف کو سب سے زیادہ آرمی چیف مقرر کرنے والے وزیر اعظم کا اعزاز بھی حاصل ہے. وزیر اعظم نواز شریف اس سے پہلے 4 مرتبہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کر چکے ہیں.

نواز شریف نے کبھی بھی سینئر موسٹ جنرل کو آرمی چیف نہیں بنایا. سب سےزیادہ پہلے انہوں نے سنیارٹی میں چوتھے نمبر کے جنرل آصف نواز کا بطور آرمی چیف چناؤ کیا. ان کی وفات کے بعد جنرل واحید کاکڑ کو آرمی چیف بنایا، جو سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہے.1998ء میں نواز شریف نے سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر موجود جنرل پرویز مشرف کو پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کیا. 2013ء میں وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بات پھر اپنے اختیارات کا استعمال کیا. اور سنیارٹی لسٹ میں موجود جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کی قیادت سونپی.

خیال رہے کہ پاک فوج کے نو منتخب آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ انھوں نے کور کمانڈر بہاولپور کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیے اور راولپنڈی کے کور کمانڈر بھی رہے اور جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے پر پاکستان کے 16ویں سربراہ کی حیثیت سے پاک فوج کی کمان سنبھالنے جا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں