1

مودی سرکار بھارت کو لے ڈوبے، ملک بھر میں ہلچل مچ گئی

مودی سرکار بھارت کو لے ڈوبے، ملک بھر میں ہلچل مچ گئی

نئی دہلی (پرائم نیوز) نریندر مودی کی پالیسیاں بھارت کو بہت مہنگی پڑ گئیں، غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ گئے اور بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر آ گیا. تفصیلات کے مطابق نوٹوں کی تبدیلی کا معاملہ ہو یا پاکستان سے کشیدگی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی وزیر اعظم کی پالیسیوں کو رد کر دیا. ایک رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران بھارتی مارکیٹ سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر غیر ملکی سرمایہ نکل گیا، صرف نومبر میں بھارتی روپے کی قدر میں ڈھائی فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے.

ماہرین کے مطابق نوٹو ں کی تبدیلی کے باعث بازار میں سرمائے کی شدید قلت ہے، دوسری جانب گیر ملکی سرمایہ کار مودی کی پالیسیوں سے مطمئن نہیں، اس لئے بھارت کی اسٹاک اور بانڈ مارکیٹ فروخت کے شدید دباؤ کا شکار ہیں.

خیال رہے کہ مودی حکومت نے کالے دھن کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے8 اور 9 نومبر کی درمیانی رات سے 500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا. 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹوں پر پابندی لگنے کے بعد عوام نئی اذیت میں مبتلا ہو گئے، اپنی نوکری اور کاروبار کو پس پشت ڈال کر اپنے نوٹ بچانے کیلئے بنیکوں میں قطاریں بنا کر کھڑے ہو گئے جبکہ اے ٹی ایم مشینوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا. حکومت کے اس اعلان کے بعد کم آمدن والے کاروباری، بڑے تاجر اور وہ عام لوگ جن کی زندگی اور کاروبار نقد پیسوں پر منحصر ہے حکومت کے اس قدم کے بری طرح متاثر ہوئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں