1

فوجی افسران کے پاس ’’ چھڑی‘‘ کا کیا مقصد ہوتا ہے، یہ کن افسران کے پاس موجود ہوتی ہے اور کس چیز سے بنتی ہے؟ جانئے انتہائی دلچسپ معلومات

فوجی افسران کے پاس ’’ چھڑی‘‘ کا کیا مقصد ہوتا ہے، یہ کن افسران کے پاس موجود ہوتی ہے اور کس چیز سے بنتی ہے؟ جانئے انتہائی دلچسپ معلومات

اسلام آباد ( پرائم نیوز) فوجی افسران کے ہاتھ میں موجود چھڑی کا عکسری لحاط سے خاص مقام ہوتا ہے اور اس چھڑی کو ’’ کمانڈ کین‘‘ یا ’’ ملاکہ کین‘‘ کہا جاتا ہے. مختلف مواقعوں پر کمانڈ کین ساتھ رکھنے کا مخصوص انداز ہوتا ہے. قومی پرچم کو سلامی دیتے وقت، گارڈ آف آنر لیتے وقت، پریڈ کا معائنہ کرتے وقت افسران کے پاس کمانڈ کین ہونا ضروری ہوتی ہے. چیف آف آرمی سٹاف کی صدر مملکت، وزیر اعظم یا اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کے وقت کمانڈ کین باہر رکھی جاتی ہے. آرمی چیف اپنے دفتر میں ملاقات کریں تو کمانڈ کین سائیڈ پر رکھ دی جاتی ہے. ملاکہ کین فوج کی تمام پوسٹوں کی تعینات افسروں یعنی کور کمانڈرز اور جی او سی وغیرہ کے یونیفارم کا لازمی حصہ تصور کی جاتی ہے. کمانڈ کین شمالی علاقہ جات میں پانی جانے والی انتہائی اہم لکڑی ’’ ملاکہ‘‘ سے بنائی جاتی ہے. اس نسبت سے اس چھڑی کو ملاکہ کین کہا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں